فیصل آباد پولیس کی کارروائی، قتل کے دو ملزمان گرفتار

پیر 28 جولائی 2025 18:54

فیصل آباد پولیس  کی کارروائی، قتل کے  دو ملزمان گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ تھانہ روڈالہ روڑ پولیس نے کارروائی کرکے مقدمہ قتل کے دو مطلوب ملزمان ابراہیم اور صغراں بی بی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڑ سب انسپکٹر عادل گلفام نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم ابراہیم اور ملزمہ صغراں بی بی کو گرفتار کیا۔ملزمان نے ز مین کے تنازع پر مقتول جعفر حسین پر پختہ اینٹوں سے تشدد کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان تھانہ روڈالہ روڑ میں مقدمہ نمبر 455/25 بجرم 302/148/149 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھے۔تھانہ روڈالہ روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :