ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

پیر 28 جولائی 2025 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور آئی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہازیارت میں امن وامان کے حوالے سے تیس دن کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے، عوامی اجتماعات،گروہوں،ڈبل سواری اور اسلحہ لے جانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے ، دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، زیارت میں امن وامان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تما لاء انفورسمنٹ اداروں کو الرٹ کردیا ہے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں اور بازار کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے اور دوران چیکنگ کسی سے بھی ہتھیار، اسلحہ، چاقو، چھری یا کوئی بھی جان لیوا چیز برآمد ہوئی تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کرینگے، شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم ودائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :