ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی استعداد کار بڑھانے بارے اجلاس

منگل 29 جولائی 2025 16:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت عوام کو بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ہزارہ ڈویژن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صحت عامہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے صحت مراکز کی کارکردگی، بنیادی سہولیات، عملے کی موجودگی اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس ضمن میں درپیش چیلنجوں سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لئے پوری لگن اور ایک ٹیم کی طرح کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :