ایس ایس ڈبلیو ایم ٹرافی انٹر اکیڈ می بوائز ایونٹ کا فائنل عبد الناصر اکیڈمی نے جیت لیا

منگل 29 جولائی 2025 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی کی زیر سر پرستی پہلا ایس ایس ڈبلیو ایم بی انٹراکیڈمی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا بوائیز ایونٹ عبد الناصراکیڈمی نے جاوید میمن اکیڈمی کو 42 - 38 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا انٹرنیشل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی نے کھلاڑیوں میں نقد ودبگر انعامات تقسیم کئے جبکہ عیسی لیبارٹری کے منیجر شاہد احمد خان نے بھی اپنے ادارے کی جانب سے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے، اس موقع پر بیگم اسماعلی شاہ، ڈاکٹر نگہت عقیل ،مریم طارق ، SBA کے VP یونس قریشی MCB کے وی پی محمد حیدر خان UBL کے ذوالفقار عباس خان، کمشنر کراچی کے ڈائر یکٹر اسپورٹس غلام محمد خان و دیگر کھیلوں کی شخصیات موجود تھیں اس موقع پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی معاذ اشرف اور ابھرتا ہوا کھلاڑی سمیر سلیم کو قرار دیا گیا فائنل میں و نر ٹیم کی جانب سے محمد معاذ اشرف نے 12 رضا احمد نے 10 اور سمیر سلیم نے 10 جبکہ رنرٹیم کی جانب سے حارث شاہد نے 10 حسن اقبال نے 9 اور حذیفہ نے 8 پوائینس اسکور کئے تیسری پوزیشن کے میچ میں امجد علی اکیڈمی نے ممتاز اکیڈمی کو 32-27 پوائنٹس سے شکست دے دی ونرٹیم کی جانب سے عبد الصمد 12 رضا احمدنے 10 اور سمیر سلیم نے 6 ،جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عبدالرافع نے 12 عبد الحادی نے 10 اور روشن خان نے 4 پوائینٹ اسکور کئے ان میچوں میں ظفر اقبال ،زاہد ملک، عامر شریف، محمدا شرف، انجینئر زین العابدین چنہ،زعیمہ خاتون، فیصل علی خان ، نعیم احمد نے ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے تقریب کے اختتام پر کھیلوں اور انسانیت کی بے مثال خدمات انجام دینے پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے طارق علی نظامانی کو قائد اعظم حسن کار کردگی ایوارڈ دیا گیا طارق علی نظامانی نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ کو اپنی اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا انھوں نے میڈیا کا ٹورنامنٹ کی بے مثال تشہیر کرنے پراظہار تشکر کیا۔