مصر میں اہلیہ سمیت تین خواتین کے قاتل کو سزائے موت

منگل 29 جولائی 2025 17:36

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)مصر کے علاقے الاسکندریہ عدالت نے تہرے قتل میں ملوث قاتل کو پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تہرے قتل میں ملوث المعمورہ کا سفاک کے لقب سے علاقے میں دہشت کی علامت بن جانے والے نصر الدین نے اپنی اہلیہ اور دو خواتین کو قتل کیا تھا۔عدالت نے حتمی فیصلے سے قبل مفتی جمہوریہ کی رائے بھی طلب کی تھی جس کے بعد عدالت نے پھانسی کا حکم صادر کردیا۔سفاک قاتل جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھا نے اپنی اہلیہ اور دیگر دو خواتین کو قتل کرکے ان کی نعش کو کمرے میں ہی دفن کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :