
چترال کے دور دراز علاقوں کو صحت کی مفت اور بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مشیر صحت احتشام علی
منگل 29 جولائی 2025 18:22
(جاری ہے)
ڈی جی ڈاکٹر عبدالوحید نے بتایا کہ نرسنگ کالج کے لیے مجوزہ 15 کنال اراضی پر قانونی پیچیدگیوں کے باعث تعمیراتی کام کا آغاز نہیں ہوسکا۔
مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس منصوبے کا پی سی ون تیار کرکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی تاکہ تعمیراتی کام کا آغاز جلد از جلد ممکن ہو سکے۔چترال میں ماہر امراض نسواں (گائناکالوجسٹ) کی عدم دستیابی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشیر صحت احتشام علی نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو خصوصی ہدایت کی کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ شریف حسین نے بتایا کہ فکسڈ پے پر گائناکالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لیے سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد تقرریوں کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔انصاف ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے اجلاس کو یقین دلایا کہ فورم کی جانب سے تین ماہ کے لیے چترال میں گائناکالوجسٹ کی مفت خدمات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کی چترال میں عارضی معطلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر ریاض تنولی نے بتایا کہ بونی میڈیکل سنٹر ، گرم چشمہ اور شاہگرام سمیت دیگر مراکز صحت کے لیے گریڈ 5 کے نئے ریٹس تجویز کیے گئے ہیں۔ پالیسی بورڈ سے منظوری کے بعد یہ ریٹس فوری طور پر ان ہسپتالوں پر نافذ ہوں گے تاکہ عوام صحت کارڈ کے تحت مستفید ہو سکیں۔مزید برآں، شاہگرام اور گرم چشمہ میں آغا خان ہیلتھ سروسز کے ساتھ ایم او یو کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ اجلاس میں اس ایم او یو کی فوری تجدید کے لیے متعلقہ فورمز کو اقدامات کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں اپر اور لوئر چترال کی انتظامی تقسیم کے بعد محکمہ صحت کے ٹیکنیکل اسٹاف کی تقسیم اور نئی تقرریوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس پر مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔مشیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت چترال کے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور ان کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.