ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ

منگل 29 جولائی 2025 18:25

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے بغداد الجدید ریلوے اسٹیشن کے نواحی علاقے میں مین روڈ پر میونسپل کارپوریشن اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی اور چیف آفیسرمیونسپل کاپوریشن بہاولپور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے بازار کی خوبصورتی اور آمدورفت میں بہتری آئے گی، دکاندار اور شہری انتظامیہ سے تعاون کریں، اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں، دکانوں کی حدود سے باہر سامان رکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بہاولپور ہماری ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :