ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے شرح سود کو چھ فیصد تک کم کیا جائے، خواجہ یاسر قیوم

منگل 29 جولائی 2025 21:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے شرح سود کو چھ فیصد تک کم کیا جائے یہی وجہ ہے کہ افراط زر کم ہو کر صرف چار فیصد رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس بھی 0.3فیصد پر ہے اس کے باوجود پالیسی ریٹ 11 فیصد جیسے غیر معمولی حد تک بلندیوں کو چھو رہا ہے جس سے معاشی اعشاریہ کم ہو رہے ہیں اور اس سے معیشت پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت کو سب سے زیادہ ضرورت سرمایہ کاری کے فروغ ، برآمدات میں اضافہ اور صنعتی سرگرمیوں کی بحالی ہے لیکن بلند شرح سود کے باعث نہ صرف کاروباری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ نجی شعبہ کی سرمایہ کاری بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :