
ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا
جمعہ 1 اگست 2025 20:10

(جاری ہے)
ایم یو ایف اے پی کا وسیع کردہ دائرہ کار اب صنعت میں اخلاقی اصولوں اور پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ دینے، تحقیق کر نے اور اس کا تبادلہ کرنے، عالمی معیار کے مطابق انڈسٹری کے اصول و ضوابط بنانے میں مدد دینے، انسپکشن کے ذریعہ قوانین کی نگرانی کرنے، تنازعات کے حل میں ثالثی کرنے اور مالی شمولیت، سرمایہ کاروں تک رسائی اور آگاہی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے اقدامات نافذ کرنے جیسے کاموں پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ ایم یو ایف اے پی ٹرسٹ ڈیڈز اور آفرنگ ڈاکومنٹس جیسے بنیادی دستاویزات کا جائزہ لے گا، انڈسٹری کے لئے معیاری دستاویزات اور رپورٹنگ کا نظام اپنائے گا اور بالآخر ایک ایسا میوچوئل فنڈ نظام قائم کرے گا جو زیادہ مؤثر، شفاف، اور سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ہو۔ڈیجیٹل اے ایم سی فریم ورک کی منظوری سے ٹیکنالوجی میں جدت آئے گی، مارکیٹ تک رسائی بڑھے گی، اور صنعت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔یہ فریم ورک داخلے کی رکاوٹیں کم کرے گا، عام سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافہ کرے گا، اور میوچوئل فنڈز میں سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹل رسائی فراہم کرے گا۔مزید یہ کہ ای ٹی ایف کی ترقی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ موجودہ فریم ورک اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کا جائزہ لے، اور ایسی اصلاحات کی سفارش کرے جو سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور اس شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگار ہوں۔حال ہی میں ایس ای سی پی نے میوچوئل فنڈز انڈسٹری فوکس گروپ سیشن کا انعقاد کیا، جس میں اہم اسٹیک ہولڈرز اور انڈسٹری کے ماہرین نے شرکت کی۔اس سیشن میں مختلف حکمت عملیوں پر رائے لی گئی، جن میں میوچوئل فنڈز کے ذریعے انفراسٹرکچر فنانس کو بڑھانا، لیکویڈیٹی مینجمنٹ اور گورننس کو بہتر بنانا، اور تقسیم کے طریقہ کار کو جدید بنانا شامل تھا۔اس کے علاوہ، خواتین کی مالی شمولیت میں حائل ساختی اور ثقافتی رکاوٹوں پر بھی بات کی گئی، اور طویل مدتی اور باقاعدہ بچت کے لئے "" (SIPs) Systematic Investment Plans کے فروغ کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس سیشن کے نتائج کے خلاصہ اور اہم سفارشات پر مبنی ایک وائٹ پیپر تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری کمیشن نے اس کی تقسیم کے لئے دے دی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا
-
ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ
-
پاک ،امریکہ تجارتی معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اسٹریٹجک ،اقتصادی کامیابی ہے‘ خادم حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
-
سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری ..
-
پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
-
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.