
ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
جمعہ 1 اگست 2025 16:28

(جاری ہے)
یہ سکیم یہ بھی دعویٰ کرتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا منصوبہ رکھتی ہے جن میں رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ، سپر مارکیٹس، گاڑیوں کی خرید و فروخت، کیفے، فیشن اور بیوٹی، ایپل مصنوعات کی ریٹیلنگ اور دبئی میں ہیڈکوارٹر کے ساتھ عالمی سطح پر کام شامل ہے۔
سید محسن سلطان شاہ نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایک کمپنی رجسٹر کر رکھی ہے جس کا نام بھی ملتا جلتا ہے، میگ وینچرز (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ جو ٹریڈنگ سیکٹر میں ہے۔ اس کے ساتھ دو اور کمپنیاں بھی رجسٹرڈ کی گئی ہیں، میگ آرگینک میٹس (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میگ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ تاہم اس کےفنڈز ایک غیر رجسٹرڈ ادارے گیلیکسی ٹریڈرز کے بینک اکائونٹ اور کرپٹو کرنسی والٹس کے ذریعے جمع کیے جا رہے ہیں۔ایس ای سی پی عوام کو سختی سے خبردار کرتی ہے کہ وہ میگ وینچرز، گیلیکسی ٹریڈرز، میگ وینچرز (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ، میگ آرگینک میٹس (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ، میگ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ یا کسی بھی متعلقہ ادارے میں سرمایہ کاری یا رقم جمع نہ کروائیں، کیونکہ یہ ادارے کسی بھی قسم کے انتظام کے تحت رقم جمع کرنے یا سرمایہ کاری سکیمیں چلانے کے مجاز نہیں ہیں۔ان کمپنیوں کے نام ایس ای سی پی کی غیر مجاز سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے گئے ہیں جو ایس ای سی پی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔یہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تفتیشی اداروں کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔عوام کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ سرٹیفکیٹ آف ان کارپوریشن صرف کمپنی کی رجسٹریشن ظاہر کرتا ہے اور یہ کسی کمپنی کو رقم جمع کرنے یا سرمایہ کاری سکیمیں شروع کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔سرمایہ کاروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی قانونی حیثیت کی تصدیق ایس ای سی پی کے سرکاری ذرائع سے ضرور کریں، اس سے پہلے کہ وہ سرمایہ کاری کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا
-
ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ
-
پاک ،امریکہ تجارتی معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اسٹریٹجک ،اقتصادی کامیابی ہے‘ خادم حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
-
سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری ..
-
پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
-
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.