کوہستان اپر،ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ازالہ کے احکامات

منگل 29 جولائی 2025 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے شہریوں سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور ازالہ کےلئے افسران کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری پالیسی کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کیا گیا ہے جس کے تحت شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں انتظامی افسران سے ملاقات کر کے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں کی عوام کے لیے اُن کی دہلیز پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی اُن کے مسائل سے آگاہی اور حل ہے۔