نوشہرہ ورکاں، لدھیوالہ وڑائچ میں مضرصحت کھانا کھانے سے دس افراد متاثر ،ایک بچی جاں بحق

بدھ 30 جولائی 2025 15:38

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) موضع لدھیوالہ گورائیہ میں گھر میں ہی پڑا مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ فیملی میں شامل افراد اور بچوں کو بروقت طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ذرائع کے مطابق ایک چار سالہ بچی دم توڑ گئی ہے اور دیگر متاثرہ فیملی کے ارکان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔\378