چینی صدر کے خطابات پر مبنی کتاب ’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد شائع ہو گئی

بدھ 30 جولائی 2025 15:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) چینی صدر کے مختلف خطابات پر مبنی کتاب ’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی زبان میں شائع ہو گئی۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این ) کے مطابق چین میں حکومت کے پبلشنگ ہائوس چائنا فارن لینگویجز پریس نے یہ کتاب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کے لئے شائع کی ۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹس، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کی گئی ہیں ۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران صدر شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریات کی تازہ ترین کامیابیوں کو جامع اور منظم طریقے سے ظاہر کرتا ہے ۔

اس اہم فکر کی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے اور چین کے نظریات، حل اور حکمت عملی کے بارے میں مزید سمجھنے کے لئے یہ کتاب بین الاقوامی برادری کے لئے بہت مددگار اور اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :