تھائی لینڈ ، آتش بازی کے کارخانے میں دھماکہ ، 9افراد ہلاک

بدھ 30 جولائی 2025 16:57

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) تھائی لینڈ میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے کے باعث 9افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ سفھان بریمیں بدھ کے روز ایک آتش بازی کے کارخانے میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی محکمہ آفات سے بچاؤ اور امدادی کارروائی کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :