چینی کے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون سخت کیا جاے کس کے ساتھ رعایت نہ کی جائے ، سید حسن نقوی

بدھ 30 جولائی 2025 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں چینی کے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شہر میں چینی کے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔کریک ڈائون کے پہلے روز تمام اضلاع میں87گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور10لاکھ77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 7دکانیں سیل کی گئیں،جن میں چھ دکانیں آرام باغ میں جبکہ ایک صدر سب ڈویژن میں سیل کی گئی اوردو گراں فروشوں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرزکو اپنے اپنے ضلع میں کارروائی کے لیے چینی کی قیمت چیک کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر زاور مختارکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق جنوبی ضلع جنوبی میں مجموعی طور پر32گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،ان پرتین لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کارروائی میں ضلع جنوبی میں سات دکانیں سیل کی گئی ہیں جبکہ دو گراں فروش گرفتار کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر کے مطابق شرقی ضلع میں مجموعی طور پر 25دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔جس میں 5 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا ضلع غربی میں دو دکانداروں کے خلاف 6 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔کیماڑی ضلع میں 13 دکانداروں کے خلاف 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ضلع وسطی میں چینی کے 5 گراں فروشوں کے خلاف 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ضلع ملیر میں 3 گراں فروشوں کے خلاف کی گئی جس میں 75: ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا صلع کورنگی میں 7 گراں فروشوں کے خلاف 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :