اوکاڑہ ، قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 15 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

بدھ 30 جولائی 2025 17:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر بصیر پور کے نواحی گاؤں بٹک میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 کروڑ روپے مالیت کی 25 ایکٹرسرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی تحصیلدار دیپالپور حافظ طاہر اور ایس ایچ او بصیرپور فرخ حسین کی قیادت میں حکومت پنجاب کی 25 ایکٹر اراضی کو واگزار کروانے کے لیےگرینڈ آپریشن کیا گیا، بھاری مشینری کی مدد سے زمین میں کھڑی فصل کو مسمار کر دیا گیا اور 15 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔

(جاری ہے)

ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروانے پر عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید سے اظہار تشکر کیا ہے، اس موقع پر تحصیلدار حافظ طاہر اور ایس ایچ او بصیرپور فرخ حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے لیے بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد حکومتی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو قبضہ مافیا سے چھٹکارا دلانا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی اور ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن کے سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ ہرگز خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :