ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 18:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ۔سرفراز انجم، سرکاری افسران اور تاجروں کے عہدیداران و نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا۔

75مائیکرون سے باریک پلاسٹک بیگ پابندی پر عملدرامد کروایا جا رہا ہے۔متعلقہ محکمہ کے افسران و سٹاف فیلڈ میں موثر انداز میں سخت کاروائیاں کریں، پلاسٹک ممنوعہ شاپر کی روک تھام میں دکاندار اور کاروباری حضرات انتظامیہ کا ساتھ دیں، پلاسٹک بیگز کا بے دریغ استعمال ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب بن رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ممنوعہ شاپرز بارے عہد ناموں کے ٹارگٹس بڑھائیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کی پروڈکشن اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ ممنوعہ شاپروں بار ے کاروائی پر 233 دکانداروں نے عہد نامے دکانوں پر اویزاں کردئیے ہیں، اب تک 4145 ممنوعہ شاپر ضبط کیا گیا ہے ممنوعہ شاپر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ممنوعہ پلاسٹک شاپر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ۔\378

متعلقہ عنوان :