پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ

بدھ 30 جولائی 2025 22:34

پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)لاہورسمیت صوبہ بھرمیں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے معذور،بیوہ اورطلاق یافتہ اساتذہ کے لئے قواعدوضوابط میں نرمی کردی۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی، سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 31اکتوبر تک تصدیق کا عمل ہر صورت مکمل کیاجائے۔سیس پورٹل پر تمام سرپلس اساتذہ کو تبادلوں کے لئے منتخب کرلیا گیا، مذکورہ اساتذہ کو تصدیق کے بعد یکم اگست کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کردیئے جائیں گے۔