لیسکو کی بجلی چوری کیخلاف کارروائیاں ، پنڈ آرائیاں میں 13ڈائریکٹ سپلائیز پکڑلیں

بدھ 30 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق لیسکو کے سنٹرل سرکل کے ایس ای جمشید زمان کی رہنمائی میں جیا بگا سب ڈویژن کے ایس ڈی او آصف علی خان نے پانڈوکی گائوں، لدے کی سٹاپ اور پنڈ آرائیاں میں لیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

اس دوران پنڈ آرائیاں گائوں میں موقع پر سے 13 ڈائریکٹ سپلائیز پکڑی گئیں جن کے ذریعے بجلی چوری ہو رہی تھی ٹیم نے ان کی میٹر کیبلز کو ہٹا دیا ۔ اسی طرح آرائیاں سٹاپ پر ایک میٹر پکڑا گیا جس کے اندر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگا کر صارف میاں نذر حسین کے میٹر نمبر 04-140552011222 سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

جانچ پڑتال کے دوران میٹر میں ٹیمپرنگ ثابت ہوئی اور بجلی چوری کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب پائی گئی۔

کارروائی کے دوران مذکورہ شخص نے لیسکو کی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس پر لیسکو نے فوری تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی اور کسی قسم کا دبائو یا دھمکی ادارے کی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :