ڈی ایس پی سٹی سرکل کا تھانہ کینٹ میں تفتیشی افسران اور مدعیان مقدمات کے ساتھ اجلاس،کاکردگی کا جائزہ لیا۔

جمعرات 31 جولائی 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی نے تھانہ کینٹ میں تفتیشی افسران اور مقدمات کے مدعیان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی تھانہ کینٹ میں تفتیشی افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور زیر تفتیشی مقدمات کی پیش رفت چیک کی۔ انہوں نے تفتیشی افسران کو اپنے بیٹ ایریا میں جرائم کی روک تھام اور اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :