سینئر نائب صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کے ساتھ ملاقات، ایس سی سی آئی میڈ فارمیسی سے متعلق سرکاری دستاویزات پیش کیں

جمعرات 31 جولائی 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جنہوں نے ایس سی سی آئی میڈ فارمیسی سے متعلق سرکاری دستاویزات پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس وسیم شہباز لودھی کا کہنا تھا کہ ایس سی سی آئی میڈ فارمیسی کا قیام اپنی نوعیت کا ایسا واحد منصوبہ ہے جس سے ہر کوئی مستفید ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھرپور محنت کر رہی ہے اور پوری لگن کے ساتھ اس پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ انسانیت کی مدد کی جا سکے۔