فیصل آباد، چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4لاکھ 55ہزار کے جرمانے، 62افراد گرفتار، 21دکانیں سیل

جمعرات 31 جولائی 2025 13:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کی گئی کارروائیوں کے دوران چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجموعی طور پر4لاکھ55ہزار500روپے کے جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

اس دوران 62افراد کو گرفتار،21دکانوں کو سیل جبکہ 2 مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ چینی کی سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمت پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے،عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے انتظامیہ پوری طرح سرگرم عمل ہے اور کسی کو قانون سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :