بھارت، شوہر کے قتل کے الزام میں سائنسی دلیل دینے والی کیمسٹری پروفیسر کی عمرقید کی سزا برقرار

جمعرات 31 جولائی 2025 14:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے سابق کیمسٹری پروفیسر ممتا پاٹھک کو اپنے شوہر، ریٹائرڈ سرکاری ڈاکٹر نیرج پاٹھک کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پروفیسر نے سزا کے خلاف کی گئی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے خلاف سائنس کی مدد سے دلیلیں دیں جنہیں ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ کیس2021 کا ہے جب ڈاکٹر نیرج پاٹھک کی موت ان کے گھر پر پراسرار حالات میں ہوئی۔