
ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا ڈاکٹرفیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، ’’رحمت اللعالمین بلاک‘‘ کا معائنہ، سہولیات، شفٹنگ اور انتظامات کا جائزہ لیا
جمعرات 31 جولائی 2025 15:50
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئے بلاک میں شفٹنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور یہ امر یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری یا تاخیر کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہسپتالوں کی بہتری کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل طارق نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’رحمت اللعالمین بلاک‘‘ میں جدید مشینری، ایئر کنڈیشنڈ وارڈز، وافر بیڈز، طبی آلات اور تربیت یافتہ سٹاف کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بلاک کے فعال ہونے سے ہسپتال پر مریضوں کا دبائو کم ہو گا اور علاج معالجے کا معیار مزید بہتر ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں میں صفائی، طبی فضلہ تلفی کے نظام، واٹر کولرز، ٹوائلٹس اور سکیورٹی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
-
اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون، کروڑوں کی منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.