ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 31 جولائی 2025 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کو فراہم سہولیات کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور تمام ادویات اور علاج و معالجہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔وسیم حامد سندھو نے جیل ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں مختلف امور کی منظوری دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیل ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کو سہولیات دی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :