ڈپٹی کمشنر چکوال کاتلہ گنگ کا دورہ

عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے ویژن کے مطابق تلہ گنگ میں ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ

جمعرات 31 جولائی 2025 18:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تلہ گنگ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ رانا شبیر احمد اور سی او میونسپل کمیٹی تلہ گنگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے ویژن کے مطابق تلہ گنگ میں ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام الناس کو ہر شعبہ میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ ماڈل سستے ریڑھی بازار میں ریڑھیوں کو ترتیب کے ساتھ خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے تاکہ بازار کی خوبصورتی میں اضافہ و راہگیروں کو چلنے میں آسانی اور شاہراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ ہوگا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے جناح پارک کا معائنہ کیا اور پارک کی تزئین و آرائش کے ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔