
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان
23 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 21 ہزار 5 سو 25 امیدوار کامیاب قرار،تناسب 90.27 فیصد رہا
جمعرات 31 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ آج ڈیرہ وال بورڈ کا ڈیرہ وال انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہم اپنے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کومبارکباد بھی دیتے ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعاگو ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ڈیرہ بورڈ نے جس طرح گزشتہ ڈیڑھ سال سے میرٹ کی بالادستی، شفافیت اور ایمانداری سے نتائج تیار کئے ہیں یہ ہماری حکومت کے انصاف پر مبنی سلوگن پر مہر ثبت کرنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کی انہی کوششوں سے طلبا، والدین، اساتذہ کرام اور کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر احسان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈیرہ بورڈ ملک بھر میں واحد بورڈ کے طور پر سامنے آرہا ہے جہاں وزیراعلی سردار علی امین خان گنڈہ پور کی کاوشوں سے سو کنال اراضی بورڈ کے لئے مختص کردی گئی ہے جس میں یوتھ ہاسٹل اور سپورٹس کمپلیکس بھی بنائے جائیں گے جبکہ پورے بورڈ کو ڈیجٹلائزڈ کردیا گیا ہے اور انشا اللہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار 2026 میں آن لائن سکریننگ اسیسمنٹ ہوگی جبکہ جوبچہ جس جگہ پر موجود ہے وہیں سے وہ بورڈ فیس اور دیگر دستاویزات آن لائن ڈیرہ بورڈ کو بھیج سکے گا۔کنٹرولر امتحانات ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر قیصر انور نے 2025 میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں اداروں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ادارے ہماری امیدوں کا مرکز ہوتے ہیں اور یہ امیدیں ہمارے اعتماد کو بحال کرتی ہیں اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ طلبا کی محنت کا ثمر ان کو ملے۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت کنٹرولر پیپر مارکنگ سے لے کر رزلٹ تک کے تمام مراحل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن جب سردار علی امین خان گنڈہ پور کے جاری پروگرام میں یہ بلڈنگ بن جائے گی تو یہ تمام امور بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جاسکیں گے۔اس کے بعد ڈاکٹر قیصر انور نے میٹرک نتائج کی تفصیل بتاتے کہا دسویں میں ٹوٹل 23 ہزار 8 سو 45 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 21 ہزار 5 سو 25 امیدوار کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 90.27 فیصد رہا،سائنس گروپ میں ٹوٹل 17 ہزار 2 سو 86 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 16 ہزار 1 سو 54 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 93.45 فیصد رہا،جبکہ آرٹس گروپ میں ٹوٹل 6 ہزار 5 سو 59 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 5 ہزار 3 سو 71 امیدوار کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 81.89 فیصد رہا،اسی طرح نہم میں ٹوٹل 25 ہزار 7 سو 1 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 20 ہزار 92 امیدوار کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 78.18 فیصد رہا جن میں سائنس گروپ سے ٹوٹل 18 ہزار 9 سو 29 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 15 ہزار 5 سو 2 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 81.9 فیصد رہا جبکہ آرٹس گروپ میں ٹوٹل 6 ہزار 7 سو 72 امیدواروں نے حصہ لیا جن 4 ہزار 5 سو 90 کامیاب پائے اور کامیابی کا تناسب 67.78 فیصد رہا۔جبکہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اماخیل ٹانک کی طالبہ عائلہ نور ولد نور تاج نے 1084نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پہاڑپور کی طالبہ مریم دختر محمد جاوید اقبال نے 1083نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پہاڑ پور ڈی آئی خان کی طالبہ رومانہ گل دختر محمد اقبال نے 1045نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس طرح سائنس گروپ میں دار ارقم ماڈل سکول ڈی آئی خان کے مشال خان ولد صبغت اللہ خان نے 1171نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈی آئی خان کی عائلہ زینب دختر محمد عابد نے 1161نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح کیڈٹ کالج وانا کے رستم وزیر ولد ممتاز علی نے 1160نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر پرمہمان خصوصی سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔ڈاکٹر قیوم نواز سیکرٹری ڈیرہ بورڈ نے تمام پرنسپلز، ہیڈماسٹرز ، اساتذہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.