سابق وفاقی وزیر مرحوم مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے

جمعرات 31 جولائی 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سابق وفاقی وزیر و صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی باقضائے الہی سے وفات پاگئے،مرحوم کی نماز جنازہ (کل )جمعہ کو شام پانچ بجے نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرحوم مخدوم سید تنویر حسین گیلانی، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی تھے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم کی وفات کے باعث جنیوا میں سپیکرز کانفرنس اور دیگر مصروفیات ترک کر کے آج یکم اگست کو صبح ملتان پہنچیں گے اور شام پانچ بجے اپنے چچا زاد بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔