نمازیوں وزائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر طاہر رضابخاری

جمعرات 31 جولائی 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) مزارات و مساجد کی تعمیرو ترقی اور زائرین و نمازیوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،پنجاب حکومت نے شرائنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 3ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان اوقاف میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 16تعمیراتی و ترقیاتی سکیمز مرکزی جامع مسجد ریلوے روڈ منڈی بہا ئو الدین مالیتی 159 ملین، دربار حضرت خواجہ معصوم شاہ موہری شریف گجرات مالیتی 20 ملین، دربار حضرت شاہ گجرات مالیتی 20 ملین، دربار حضرت نور شاہ منڈی بہائو الدین مالیتی 10 ملین، دربار حضرت شاہ سفیر جہلم مالیتی 20 ملین،اونچی مسجد مغلانوالی گوجرانوالہ مالیتی 25 ملین، دربار حضرت شاہ کمال لاہور مالیتی 25 ملین، درس بڑے میاں لاہور مالیتی 25 ملین، جامع مسجد گلاب شاہ والی لاہور مالیتی 10 ملین، دربار حضرت شاہ چراغ لاہور مالیتی 10 ملین ، دربار حضرت نیک مرد قصور مالیتی 10 ملین، جامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ فیز۔

(جاری ہے)

Iمالیتی10 ملین،دربا رحضرت شاہ صدالدین ڈیرہ غازی خان مالیتی 20 ملین، دربار حضرت خواجہ نور محمد مہاروی بہاولنگر فیز۔I مالیتی 100 ملین، جامع مسجد منیانوالی بہاولنگر مالیتی 10 ملین اور دربار حضرت موسی نواب سنجروال رحیم یار خان مالیتی 15 ملین روپے کی منطوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :