ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیرصدارت ٹریفک مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

جمعرات 31 جولائی 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت جوائنٹ روڈ اور برما ہوٹل سریاب روڈ پر تجاوزات اور ٹریفک مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، ایس پی ٹریفک سریاب اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ( ایم سی کیو ) کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جوائنٹ روڈ اور برما ہوٹل کے علاقوں میں قائم تجاوزات ، ریڑیاں، تھڑے اور جھونپڑیوں کے باعث ٹریفک کی روانی میں رکاوٹوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے اور تمام تجاوزات کو بلا امتیاز ہٹا کر علاقوں کو کلیئر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور ٹریفک کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :