سیکرٹری لٹریسی سے جائیکا وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 31 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال سے جاپانی ادارے جائیکا کے وفد نے ملاقات کی جس میں جائیکا کے تعاون سے چلنے والے تعلیمی منصوبوں کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری لٹریسی اور جائیکا کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے اور آئوٹ آف سکول بچوں کی تعداد کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

جائیکا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید حیدر اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت جائیکا کے ساتھ مل کر شرح خواندگی میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ہدف آئندہ4 سالوں میں نان فارمل سکولوں کے ذریعے 32 لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کی خواندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی پارٹنرشپ اور نان فارمل ایجوکیشن ماڈلز کے ذریعے تعلیمی ایمرجنسی کا موثر جواب دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹریٹجک پلان اور پنجاب نان فارمل ایجوکیشن سیکٹر پلان 2025-30 پر تفصیلی گفتگو کے ساتھ ساتھ تعلیمی ایمرجنسی کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان برائے آئوٹ آف سکول چلڈرن اور آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سیکرٹری لٹریسی نے جائیکا کے تعاون سے تعلیم کی فراہمی اہداف کو تیز رفتاری سے حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :