حکومت نےپٹرول کی قیمت میں 7 روپے 58 پیسے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

جمعہ 1 اگست 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) حکومت نےپٹرول کی قیمت میں 7 روپے 58 پیسے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل یکم اگست سے 15 اگست تک کیا گیا ہے ،پیٹرول کی 7 روپے 58 پیسے کمی کے بعد 264روپے 61 پیسے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 48 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 83 پیسےفی لیٹر کردیا ہے۔۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :