امریکا نے کمبوڈیا کے لئے ٹیرف دوسری بار کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، وزیر اعظم ہون مانیت

جمعہ 1 اگست 2025 13:11

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت نے کہا کہ امریکا نے کمبوڈین برآمدات پر محصولات کو دوسری بار کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم ہون مانیت نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امریکا نی2 اپریل کو کمبوڈیا کے لئے 49 فیصد ٹیرف ریٹ کا اعلان کیا۔ 7 جولائی کو پہلی بات چیت میں یہ شرح کم کر کے 36 فیصد کر دی اور اب مزید کم کر کے ٹیرف کی شرح 19 فیصد کر دی ہے ۔