امریکی طیارہ حادثے میں ہلاک خاتون پائلٹ کا آخری ویڈیو پیغام وائرل

جمعہ 1 اگست 2025 17:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکہ کی ریاست انڈیانا میں ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں 44 سالہ خاتون پائلٹ این تھو نیوین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

(جاری ہے)

وہ دنیا کا تنہا فضائی سفر کرنے والی ایشیائی نژاد خواتین میں شامل ہونا چاہتی تھیں۔ حادثے سے چند گھنٹے قبل، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا، جواب ان کا آخری پیغام ثابت ہوا۔وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرین ووڈ، انڈیانا میں گر کر تباہ ہو گیا۔