سیمیناریوم رضا ڈاکٹر مجیداللہ قادری کی صدارت میں 3 اگست کو ہوگا

جمعہ 1 اگست 2025 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ادارئہ تحقیقات امام احمدر ضا (رجسٹرڈ)انٹر نیشنل کے ترجمان ڈاکٹر اقبال احمد اخترالقادری کے مطابق الکوثر ویلفیئر فاونڈیشن کراچی اور خانقاہ قادریہ رضویہ مجیدیہ کے اشتراک سے ممتاز ماہر تعلیم، مصنف و محقق شیخ طریقت پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری کے زیر صدارت مورخہ 3 اگست 2025 بروز اتوار دوپہر ایک تا چار بجے آشا پیلس بینکویٹ نزد مکہ چوک عزیزآباد فیڈرل بی ایریا کراچی میں خانقاہ کے 32 ویں یوم تاسیس اور عرس امام احمد رضا بریلوی رحم اللہ علیہ کے موقع پر سیمینار یوم رضا کی تقریب منعقد ہوگی جس سے نبیرئہ اعلی حضرت صاحبزادہ جواد رضا خاں قادری،علامہ مفتی عبدالجبارنقشبندی،صاحبزادہ ڈاکٹر فریدالدین قادری،ڈاکٹرسید شمیل احمد قادری، علامہ فیصل عزیز بندگی، صوفی برہان الدین رومی، انجینئرمحمد موسی رضاقادری ،حکیم محمد کاشف قادری، ڈاکٹر اقبال احمداخترالقادری، قاضی محمد واجد قادری مجیدی وغیرہ خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

خواتین کا بھی باپردہ انتظام ہوگا جب کہ شرکت کی عام اجازت ہے۔