پشاور میں کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 2 اگست 2025 15:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کہا ہے کہ پشاور میں کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوشی کی خبر دی جاتی ہے کہ پشاور میں کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور ایریا سپروائزرز کے معاہدے ختم ہونے کے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق عملے کی مؤثر اور فوری نگرانی کے لیے معاہدوں کا نظام ڈائریکٹ ڈسبرسمنٹ میکنزم تبدیل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کی سہولت کےلیے عملے سے متعلقہ امور کو زیادہ جلدی اور مؤثر طریقے سے نمٹانا ہے ، چونکہ یہ تبدیلی عمل میں ہے اس لیے رخصت اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں جیسے ہی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے رہنمائی موصول ہوگی، فوری طور پر اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔انتظامیہ نے عملے سے کہا ہے کہ آپ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، افواہوں پر دھیان نہ دیں اور اپنا کام اسی جذبے سے جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :