رابطہ عالم اسلامی کا کینیڈا، مالٹا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

ہفتہ 2 اگست 2025 15:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)رابطہ عالم اسلامی نے کینیڈا، مالٹا اور پرتگال کی جانب سے آئندہ ستمبر میں ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس اعلان کو درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جائز اور ذمہ دارانہ موقف کی نمائندگی کرتا ہے جو فلسطینی عوام کے تاریخی، قانونی حق اور عدل وانصاف پر مبنی موقف کی مکمل تائید ہے۔خطے میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کا یہ واحد راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :