سرگودھا،(کل)دوسری اتوار کا جلوس ذوالجناح بلاک11سے برآمد ہو ہوگا

روٹس پر بازاروں کو بند کروا کر اطراف راستوں کوخار دار تاریں ،قناعتیں اور بیرئیر لگا کر سیل ، پولیس اہلکار تعینات

ہفتہ 2 اگست 2025 16:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سرگودھاشہر میں (کل)3اگست کو صفر کی دوسری اتوار کا جلوس ذوالجناح بلاک 11سے برآمد ہو کر امام بار گاہ بلاک 7پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، جس کیلئے روٹس پر بازاروں کو بند کروا کر اطراف راستوں کوخار دار تاریں ،قناعتیں اور بیرئیر لگا کر مکمل سیل اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں آج 3 اگست کو صفر کی دوسری اتوار کاجلوس شبیہ ذوالجناح بلاک 11 میں مجالس اعزا کے بعد برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں فیصل بازار،گولچوک،کچہری بازار،چوک حیدرکرار، کارخاںہ بازار،مچھلی چوک میاں خان روڈ،نیازی چوک سے ہوتا ہوا امام بار گاہ انجمن مہاجرین بلاک 7 پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا اس موقع پر پولیس افسران اتحاد العلما بین المذاہب کے امن کارواں کے اراکین جلوس کے ساتھ چلیں گے۔

اس موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس کے اطراف راستوں کو چار دار تاریں، قناعتیں، بئیرئیر لگا کر مکمل سیل کرتے ہوئے بازاروں کو مکمل طور پر بند کروا دیا گیا اور جگہ جگہ پولیس نفری کو تعینات کر کے علاقہ کی کڑی نگرانی اور جلوس و مجالس میں داخل ہونے والوں کی جامعہ تلاشی کے لئے لیڈی فورس اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :