سرگودھا ، ڈمپر کی ٹکر سے ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاںبحق

ہفتہ 2 اگست 2025 16:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سرگودھا میں ڈمپر کی ٹکر سے ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا، جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ سٹون مارکیٹ پل گیارہ کے قریب 22ویلر کے کچل دینے سے 14سالہ موٹر سائیکل سوار نعمان جاں بحق ہو گیا، جبکہ لاہور روڈ لکسیاں ٹول پلازہ سیال موڑ روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے 29سالہ موٹر سائیکل سوار عمران افضل جاں بحق اور 14سالہ دانش شدید زخمی ہو گیا جن کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔