جڑی بوٹیاں، سنڈیاں اور مختلف بیماریاں فصلات کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں، ڈاکٹر مقصود احمد

ہفتہ 2 اگست 2025 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں، سنڈیاں اور مختلف بیماریاں فصلات کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں، جن کے مؤثر تدارک کے لیے کیمیائی زہروں (پیسیٹی سائیڈز) کا درست استعمال ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی زہریں اگرچہ کیڑوں، بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کے خلاف کارآمد ہیں، تاہم ان کا غیر محتاط استعمال زمین، پانی، ہوا اور جانداروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات ناقص سپرے مشینری اور غیر مناسب طریقہ کار کے باعث زہریلی ادویات کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے، جس سے نہ صرف مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔

ڈاکٹر مقصود احمد نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ کیڑوں اور بیماریوں کی درست شناخت کے بعد موزوں دوا کا انتخاب کریں اور سپرے صبح یا شام کے وقت کریں تاکہ دوا مؤثر طریقے سے کام کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مربوط حکمت عملی، جدید زرعی مشوروں پر عمل اور زہروں کے محفوظ و ذمہ دارانہ استعمال کو اپنانا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :