کاستکار سفارش کردہ دھان کی سنڈی اور جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ سمبڑیال

پیر 4 اگست 2025 10:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشور سے سفارش کردہ دھان کی سنڈی اور جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پیرکو دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکائوٹنگ کریں ، سنڈی کی موثر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں اور نائٹروجن کھادوں کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیڑے مار زہریں محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور وقفہ قبل از برداشت پی ایچ آئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپرے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پتہ لپیٹ سنڈی کیلئے فلوبینڈمائیڈ48 ایس سی50 ملی لیٹر فی ایکڑ قبل از برداشت 7 دن یا کلورانٹرانیلی پرول20 ایس سی50 ملی لیٹر برداشت سے14 دن یا فیرونل 5 فیصد ایس سی 480 ملی لیٹر برداشت سے14 دن یا ٹیٹرانیلی پرول18 فیصد ایس سی100 ملی لیٹر فی ایکڑ برداشت سے 33 دن یا ایمامیکٹن بینزوئیٹ کے ساتھ انڈوکسا کارب9 فیصد ایس سی 120 ملی لیٹر فی ایکڑ کے حسان سے 28 برداشت سے پہلے اسپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک اسپرے کرنے سے پتہ لپیٹ کی بیماری سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اور مزید معلومات کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی نمائندے سے رابطہ کریں۔