مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہرقرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف

مدینہ منورہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی سے مکمل کیے،رپورٹ

پیر 4 اگست 2025 17:02

مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہرقرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)مدینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی سے مکمل کیے، جس پر شہر کو صحت مند شہر کی سند جاری کی گئی۔مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سعودی وزیر صحت سے یہ تصدیقی سند وصول کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی قیادت عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کتنی پرعزم ہے۔مدینہ کو پہلی بار یہ اعزاز 2019 میں ملا تھا۔ اس بار طائف، تبوک، الدرعیہ سمیت 14 دیگر سعودی شہروں کو بھی صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔شہزادہ سلمان بن سلطان کے مطابق مدینہ کی تیز رفتار ترقی اسے علاقائی و عالمی سطح پر ایک کامیاب ترقیاتی ماڈل میں تبدیل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :