فیصل آباد،کاشتکاروں کو مورنگاکی کاشت کرنے کی ہدایت

پیر 4 اگست 2025 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو مورنگاکی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سوہانجنا جسے عرف عام میں مورنگا بھی کہا جاتا ہے بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لہٰذا اس کی کاشت سے مادر وطن کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا میں اس کے پتے چائے کے طورپر جبکہ اس کے بیجوں کا تیل کنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کا ادارہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے مورنگا کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :