سوئٹزر لینڈ، جنیوا جھیل میں سعودی شہری ڈوب کر جاں بحق

پیر 4 اگست 2025 17:22

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سوئٹزر لینڈ کی جنیوا جھیل میں سعودی شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔سعودی اخبار نے جنیوا میں سعودی قونصلیٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سعودی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر سوئس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، نعش کو مملکت منتقل کرنے کیلیے ضروری طریقہ کار کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قونصلیٹ اور عملے کے ارکان نے سعودی شہری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔