اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال کا دھان کے حوالے سے سمبڑیال کے مختلف گائوں کا دورہ

منگل 5 اگست 2025 14:26

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے دھان کے حوالے سے سمبڑیال کے مختلف گائوں کا دورہ کیا ہے۔ سینئر فیلڈ آفیسر لیاقت علی کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے سمبڑیال کے گائوں کوپرا ، نندگڑھ ، نواں پنوں ،کوٹلی کھوکھراں اور کوٹلی میانی کا دورہ کیا ہے ، اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر چاول کی فصل کا مشاہدہ کیا اور بیماریوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فصل میں زنک کی کمی ہونے پر کسانوں کو زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کسانوں کے ساتھ ایک بیٹھک کا بھی انعقاد کیا اور کسانوں کو کھاد ، ادویات اور فصل کی دیکھ بھال کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے دھان کی فصل سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور راہنما اصول بتائے ۔ اس دورہ کے بعد انہوں نے علاقے میں کھاد ڈیلروں کو بھی چیک کیا اور پورے علاقے میں دکانوں پر کھاد کی کوئی کمی نظر نہ آئی۔

متعلقہ عنوان :