ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

منگل 5 اگست 2025 19:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ملتان پولیس تھانہ قادر پور راں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شراب بنانے والی بھٹی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 150 لیٹر دیسی شراب، 100 لیٹر لہن، غیر قانونی شراب سازی کا سامان اور ایک 30 بور پسٹل معہ گولیاں برآمد کر لیں جبکہ دوران کارروائی ایک شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت زمرد عباس اور محمد اصغر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ترجمان ملتان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔