سمبڑیال، کاشتکاروں کو کماد کی فصل کو دیمک کے حملے سے بچانے کے لئے گوبر کی گلی سڑی کھاد استعمال کرنے کی ہدایت

بدھ 6 اگست 2025 18:10

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو فصل کو دیمک کے حملے سے بچانے کے لئے گوبر کی گلی سڑی کھاد استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نےکاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ کماد پر دیمک کے حملے کا خدشہ موجود رہتا ہے، دیمک کاکیڑا بیج کی آنکھ اور کوریوں کو اند ر سے کھا کر کھوکھلا کردیتا ہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کے اگائو کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اور زیر زمین حصوں کو کھا کر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی، خشک اور نئی آباد کی گئی زمینوں میں بیماری کے حملے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کے لئے گوبر کی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کماد کے سمے کھوری اتار کر کاشت کریں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کماد کے کھیت کو زیادہ دیرتک خشک نہ چھوڑیں اور بروقت آبپاشی یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :