زکریا یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کے قیام کا فیصلہ

بدھ 6 اگست 2025 22:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے تمام تدریسی شعبہ جات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز قائم کریں تاکہ تعلیمی پروگراموں کو صنعت کی جدید ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینا، طلباء کو عملی دنیا کے تقاضوں سے روشناس کرانا اور نصاب کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہے۔

ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی ترقی کے لیے صنعتی اداروں کے ساتھ موثر اشتراک کو کلیدی حیثیت دیتی ہے۔ انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کی تشکیل سے طلباء کو انٹرن شپ، روزگار اور تحقیق کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ صنعتوں سے ماہرین کو ان بورڈز میں شامل کیا جائے اور جلد از جلد پہلے اجلاس کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :