شہریوں کو آوارہ کتوں کے خراب اثرات سے بچانے کیلئے نیا طریقہ متعارف

کلفٹن اور ڈیفنس میں مہم کی ضرورت مکینوں کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہونیکی وجہ سے شروع کی گئی، حکام

بدھ 6 اگست 2025 22:58

شہریوں کو آوارہ کتوں کے خراب اثرات سے بچانے کیلئے نیا طریقہ متعارف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ڈیفنس اور کلفٹن کیمکینوں کو آوارہ کتوں سے منسلک متفرق خدشات اور مکینوں کو اثرات بد سے بچانے کے لیے نیا طریقہ متعارف کروادیا اور ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈریلیزکے نام سینئی مہم شروع کردی گئی ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام کیمطابق سی ای او عمرفاروق ملک کی خصوصی ہدایات پر شروع کی جانے والی مہم میں ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈ ریلیز جیسے کئی تعمیری مراحل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مہم کی ضرورت مکینوں کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہونیکی وجہ سیشروع کی گئی، جس کے دوران اب تک 15کتوں کی کو پکڑنے کے بعد ان کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں واپس چھوڑا جاچکا ہے۔سی بی سی حکام کے مطابق آوارہ کتوں کیحوالے سیشروع کی گئی مہم غیرمعینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، نس بندی اور ویکسین شدہ کتوں کی نگرانی کیلیے ایک ٹریکنگ ایپ بنائی گئی ہے، یہ ایپ براہ راست کتیکی گردن میں بندھے خصوصی طور پر تیار کردہ پٹے میں موجود آلیکی مدد سیکتوں کی ریکی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں کتے کی گردن کے قریب ایک چپ لگانے پر کام ہو رہا ہے، ٹریکنگ کی حامل چپ کو ایک چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے کتے کی کھال میں پیوست کیا جائیگا۔