سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 اکتوبر 2025 23:39

سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 اکتوبر 2025ء ) پاک فوج کا ملک بھر میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں یکم اکتوبر کو بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

  فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔